یو فون نے 28 جون سے سپر کارڈ پر دی گئی سوشل میڈیا پیک کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
جمعہ 24 جون 2016 21:10
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) یو فون نے 28 جون سے سپر کارڈ پر دی گئی سوشل میڈیا پیک کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں صارفین کو بجھوائے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ 28 جون سے سپر کارڈ پر فیس بک, ٹویٹر, وٹس آپ اور لائن وغیرہ کے لئے دی گئے 1000 ایم بی دستیاب نہیں ہونگے تاہم باقی تمام سروسز جاری رہیں گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ترین موبائل کمپنی یوفون نے سُپر کارڈ پر فراہم کردہ سوشل میڈیا پیکج کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
28 جون کے بعد صرف سوشل میڈیا پیکج ہی واپس لیا جائے گا، جبکہ دیگر مفت سروسز اُسی طرح جاری رہیں گی۔
یوفون کے ترجمان عامر پاشا نے اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یو فون اپنے صارفین کیلئے متعدد اوقات میں منفرد اور معیاری سروسز فراہم کرتی رہی ہے، اور سپر کارڈز کے ذریعے بھی صارفین کو بہترین سروسز فراہم کی گئی ہیں، اور ہمیں اُمید ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اپنے معیار کو برقرار رکھیں گے۔
یوفون کے صارفین نے کمپنی کے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، صارفین میں سے کچھ کا خیال ہے کہ کمپنی کا یہ فیصلہ دُرست نہیں، جبکہ زیادہ تر افراد کی رائے ہے کہ اس فیصلے سے دیگر صارفین جو ڈیٹا پیکج استعمال کر رہے ہیں کو بہتر اور معیاری انٹرنیٹ سروسز فراہم ہوں گے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.