خضدار میں کھلونابم پھٹنے سے تین بچے زخمی

جمعہ 24 جون 2016 21:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) خضدار میں کھلونابم پھٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق خضدار نواحی علاقہ سنی نواح میں ایک دستی کھلے میدان میں پڑا ہوا بچوں کو ملا ، جنہیں بچے کھلونا سمجھتے ہوئے اسے پتھر دے مارا جو زور دوار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین بچے منظور احمد ولد غوث بخش مزمل ولد عبدالقادر ،مصور ولد سیف اﷲ زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ، پولیس نے واقع کی اطلاع پا کر مذید تفتیش شروع کردی ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :