کراچی ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے عبدالستار ایدھی کی عیادت

جمعہ 24 جون 2016 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے جمعہ کو ایس آئی یو ٹی میں ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ۔وزیر خزانہ اور گورنر سندھ نے عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔وفاقی وزیر خزانہ نے عبدالستار ایدھی کو وفاقی حکومت کی جانب سے علاج میں ہرممکن تعاون کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

تاہم عبدالستار ایدھی نے کہا کہ ان کا علاج اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے ۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے فلاحی شعبے میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے ۔پوری قوم ان کی خدمات کو سراہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی عبدالستار ایدھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے بھی عبدالستار ایدھی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔