سپریم کورٹ کیلئے نامزد ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن کو پر وقار طریقے سے الوداع کیا گیا

جمعہ 24 جون 2016 21:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کیلئے نامزد ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجازالاحسن کو پر وقار طریقے سے لاہور ہائیکورٹ سے الوداع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس اعجازالاحسن کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے نامزدچیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، دیگر معزز ججز صاحبان اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔

الوداعی تقریب کے موقع پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں سپریم کورٹ جانے پر مبارکباد دی گئی ۔تقریب کے اختتام پر سپریم کورٹ کیلئے نامزد ہونے والے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کو پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا گیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اور دیگر ججز صاحبان نے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجازالاحسن کو الوداع کیا۔