پیپلزپارٹی نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

حسین حقانی کی کسی بھی رائے اور تبصرے سے پاکستان پیپلزپارٹی متفق نہیں،ترجمان

جمعہ 24 جون 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے اور تبصرے سے پاکستان پیپلزپارٹی متفق نہیں۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے یہ بیان اس وقت دیا جب ان کی توجہ مختلف معاملات پر حسین حقانی کے حالیہ بیانات اور تبصروں کی جانب دلائی گئی۔ حسین حقانی کی آراء اور تبصرے ان کے ذاتی ہیں اور انہیں پاکستان پیپلزپارٹی سے جوڑنا قطعی طور پر غلط ہے۔