کراچی، اے این اے کی کارروائی ،عمرے پر منشیات لے جانے والا خاندان گرفتار

جمعہ 24 جون 2016 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر منشیات لے جانے والے خاندان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے این ایف نے کراچی ایئرپرٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کی 5خواتین سمیت 6افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8کلو 70گرام منشیات برآمد کرلی ہے ۔اے این ایف حکام کے مطابق عمرے پر منشیات لے جانے والے خاندان کو قومی ایئرلائن سے جانا تھا ۔گرفتار ملزمان روزے کی حالت میں تھے اور عمرے پر اپنے ساتھ منشیات لے جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :