کراچی، ہاکس بے کے قریب ادویات بنانے کی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کر خاکستر ہو گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 24 جون 2016 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب ادویات بنانے کی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی بڑی مقدار میں ادویات جل کر خاکستر ہو گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زارئع کے مطابق ہاکس بے کے قریب ایک ادویات بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کی 8گاڑیوں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کو جانی نقصان نہیں ہوا۔گودام میں موجود ادویات سمیت تمام اشیاء جل کرخاکسترہو گئیں۔جلنے والی ادویات اور دیگرسامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سر کٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :