عبدالمجید ملک مرحوم کی دفاعی سفارتی ،سیاسی خدمات عوام کیلئے مشعل راہ ہیں ،راجہ محمد ظفر الحق

جمعہ 24 جون 2016 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء)قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مرحوم لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید ملک کی دفاعی سفارتی اور سیاسی خدمات عوام کے لئے مثل راہ ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سیاسی لہذا سے باقار انسان اور عظیم سپاہی تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید ملک کیلئے منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ مرحوم لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید ملک انتہائی قابل محنتی اور حب الوطن انسان تھے اپنی محنت اورقابلیت کی بنیاد پر لیفٹنٹ جنرل کے عہدے تک ترقی کی اور سفارت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا اور باقار طریقے سے عملی سیاست میں بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی زندگی عوام کیلئے مثل راہ ہے جنگی محاذ پر فتوحات بھی حاصل کیں مراکش کی عوام آج بھی بطور سفیر خدمات یاد رکھے ہوئے ہیں پانچ دفعہ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر کی خدمات سرانجام دیں ان کی خدمات کالوہا آج بھی تسلیم شدہ ہے تقریب سے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی پارلیمانی و سیاسی خدمات کو سراہا ۔ تقریب سے ڈاکٹر غضنفر مہدی ، رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال ، وفاقی سیکرٹری قیصر مجید ملک نے بھی خطاب کیا اور شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلہ گنگ انٹر چینج کو عبدالمجید کے نام سے مسنوب کیا جائے اور ان کی اسلام آباد ایف ایٹ میں رہائش گاہ والی شاہراہ کو بھی عبدالمجید کے نام سے منسوب کیا جائے ۔