کراچی کے 3مختلف مقامات پر پراسرار آتشزدگی، وزیراعلی سندھ کا اظہار تشویش

وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی سے آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 24 جون 2016 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) شہر کے مختلف مقامات پر فیکٹریوں اور گوداموں میں لگنے والی پراسرار آتشزدگی نے فائر ٹینڈرز کی دوڑیں لگوادیں جب کہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے آگ لگنے کے پے درپے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبائی میں وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ٹائروں کے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر شدت اختیار کر لی کہ اسے تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا، آگ لگنے سے آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے تاہم گودام میں کام کرنے والے ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن اسے بجھانے کے لئے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کے ساتھ پاکستان نیوی اور ایئرفورس کے فائر ٹینڈرز سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ نے اس وقت شدت اختیار کی جب گودام میں موجود گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپر والی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرکیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ اس کے علاوہ شیرشاہ میں بھی دوائیوں کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پایا۔وزیراعلی سندھ سدی قائم علی شاہ نے کراچی کے مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ٹیلی فون کر کے تشویش کا اظہار کیا ہے اور انھیں آگ بجھانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :