نارتھ ناظم آباد میں رینجرزچوکی پر حملے میں ملوث ملزم اسد کو 7روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

جمعہ 24 جون 2016 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرزچوکی پر حملے میں ملوث ملزم اسد کو 7روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، جمعہ کو سیاسی جماعت سے وابستہ رینجرزچوکی پر حملے میں ملوث ملزم اسد کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے روبروپیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو نارتھ ناظم آباد پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسد پر نارتھ ناظم آباد میں عتیق الرحمان رینجرز چوکی کے قریب پل کے نیچے دھماکہ کا مقدمہ درج ہے۔ملزم اسد 90 روز رینجرز کی تحویل میں تھے۔90روز مکمل ہونے پر رینجرز نے ملزم کو نارتھ ناظم آباد پولیس کے حوالے کیاہے۔عدالت نے ملزم کو7روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا۔ ملزم پر 2016میں مقدمہ پر درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :