چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات ،وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

اویس شاہ کو اغوا کرنے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،وفاقی وزیر خزانہ

جمعہ 24 جون 2016 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے سندھ ہائی کورٹ میں ان کے چیمبرمیں اویس شاہ کے اغوا کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیرخزانہ نے چیف جسٹس سے ان کے بیٹے کے اغواء پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع اسحق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پرآپ سے اظہار ہمدردی کیلئے آیاہوں۔

وزیراعظم کوآپ کے بیٹے کے اغواکابہت افسوس ہے۔حکومت آپ کے بیٹے کی بازیابی کیلئے اعلی سطح پراقدامات کرہی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پرہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے کہاکہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ بہت جلد اغوا کار قانون کی گرفت میں ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے چیف جسٹس کووزیراعظم کا پیغام بھی پہنچایا