لاہور طے شدہ معاہدات کی پاسداری نہ کرنے پر ریلوے انتظامیہ نے رائل پام کنٹری کلب کو سیل کردیا

جمعہ 24 جون 2016 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء) پاکستان ریلویز اور رائل پام کنٹری کلب کے مابین طے شدہ معاہدات کی پاسداری نہ کرنے پر گزشتہ روز ریلوے انتظامیہ نے رائل پام کنٹری کلب کو الصبح سیل کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے پولیس کی بھاری نفری نے رائل پام کلب میں موجود ملازمین کو باہر نکال کرک کلب کو مکمل طور پر خالی کروالیا کلب میں داخل ہونے والے تمام دروازوں کو سربمہر کردیا گیا اوردروازوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ڈیوٹی پر آنے والے ملازمین نے جب کلب کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات دیکھا توانہوں نے کلب کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سڑک کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ لگیں کلب ملازمین نے وفاقی وزیرریلوے اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :