قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکسلا میں کارروائی، افغان نیشنل آرمی کا مبینہ افسر گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جون 2016 20:07

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکسلا میں کارروائی، افغان نیشنل آرمی ..

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون ۔2016ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکسلا میں کارروائی کے دوران افغان نیشنل آرمی کا مبینہ افسر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ٹیکسلا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران افغان نیشنل آرمی کا ایک مبینہ افسر گرفتار کر لیا گیا۔ نور آغا نامی افغان افسر سبزی فروش بن کر کام کر رہا تھا جو کہ ٹیکسلا کے علاقے مشرق آباد میں رہائش پذیر تھا۔ مبینہ افسر کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔