نااہل لیگ ملک و قوم کے لئے وبالِ جان بن چکی ہے، انجینئر یاسر گیلانی

جمعہ 24 جون 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ نااہل لیگ ملک و قوم کے لئے وبالِ جان بن چکی ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں غریب مزید مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت داخلی اور خارجی محازوں پر بُری طرح پِٹ چکی ہے۔

پنجاب میں پچھلے آٹھ سالوں سے تسلسل کے ساتھ اقتدار پر قابض مسلم لیگ ن صوبے میں امن و امان، مہنگائی، بیروزگاری پر قابو پانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے شوباز وزیر اعلیٰ صوبائی خزانے کو اپنی اشتہاری مہم پر خرچ کر رہے ہیں۔ عوام وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور ان کی حکومت سے چھٹکارے کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :