رینجرزنے بھارت کی طرف سے بھاری مقدار میں انڈین شراب پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 24 جون 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) رینجرز (پنجاب)نے ایک بار پھر بھارت کی طرف سے بھاری مقدار میں مختلف برانڈز کی انڈین شراب پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز کے جوان ڈیوٹی پر الرٹ تھے کہ کالا خطائی بارڈر کے ایریا میں انڈیا کی طرف سے کچھ افرد کی مشکوک حرکات دیکھی گئی‘پنجاب رینجرز کے جوانوں نے ان کو للکار ا جس پر ان افراد نے فائرنگ شروع کر دی ۔

پاکستان رینجرز(پنجاب)کی جواب فائرنگ کے بعد انہوں نے اپنا سامان وہیں پھینک دیا اور واپس انڈیا کی طرف گھنے جنگل اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے۔ جب علاقہ کی تلاشی لی گئی تو اس میں 36 بوتل اندین شراب برآمد ہوئیں۔ کیس کو متعلقہ تھانے میں اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :