ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں‘ڈاکٹر فرخ جاوید

صارفین رمضان بازاروں میں خریداری کر کے روزانہ 200روپے تک کی بچت کرسکتے ہیں‘رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کی سہولت پورا مہینہ جاری رہے گی‘وزیر زراعت پنجاب کاجائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 24 جون 2016 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں،حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے ریلیف کیلئے متعدد اشیاء ہر خصوصی سبسڈی دی جس کے باعث صارفین رمضان بازاروں میں خریداری کر کے روزانہ 200روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں،ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پراعلیٰ کوالٹی کی سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی تمام مہینہ جاری رہے گی۔

وزیر زراعت پنجاب نے رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ ماہ مقدس میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے بہترین خدمات فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران روزہ داروں کیلئے ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر آلو ،پیاز،کیلا،سیب،سفید چنا،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ اکیس روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت96لاکھ کلو گرام سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کل رمضان بازاروں میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے1لاکھ17ہزار 364تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے17499تھیلے فروخت ہوئے۔ صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر ہے اور55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز4لاکھ77ہزار237کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ بائیس روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر79لاکھ 39ہزارکلوگرام سے زائد چینی فروخت کی جا چکی ہے۔

وزیر زراعت ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کی کارکردگی پر اظہار اطمیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران عملہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرے جس کا اجر رب تعالیٰ کے ہاں محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :