ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،113مقدمات درج،184 گرفتار،64 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 24 جون 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1364مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر80 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ92,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،113افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر184افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے64افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :