خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کی قراردادمنظورکرلی

جمعہ 24 جون 2016 18:49

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کی قراردادمنظورکرلی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کی قراردادمنظورکرلی۔خیبرپختونخوااسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات بلوچستان اسمبلی اراکین کی برابرلائی جائیں۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ منٹ کے قلیل وقت میں منظورہونیوالی قرار داد جے یوآئی کی مولاناعصمت اﷲ نے پیش کی قرار داد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اراکین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی تنخواہیں اورمراعات ملک کے غریب صوبے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے برابر لائی جائیں اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے قراردادمنظورکی صرف تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ادریس خٹک نے قراردادکی مخالفت کی۔

خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات میں گزشتہ سال دوسوفیصد اضافہ کیاگیاتھا اس وقت ان کی تنخواہیں45ہزارتھیں جس میں اضافہ کرکے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کردیاگیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین چارلاکھ30ہزارروپے سے اوپرکی تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں واضح رہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس میں صوبے کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف10فیصداضافے کا اعلان کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :