سی ٹی او کی غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی کامیابی کیلئے مزید محنت کرنے کی ہدایت

دونوں شفٹوں میں وارڈنز کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ،قوانین کی پاسداری ،شہریوں کی مدد اور راہنمائی یقینی بنانے بارے بریف کریں

جمعہ 24 جون 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہر میں ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے ،قوانین کی پاسداری ،شہریوں کی مدد اور راہنمائی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے ۔انہوں نے سی ٹی او آفس میں ڈیوٹی آفیسرز سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شفٹوں کے آغاز پر ڈیوٹی آفیسرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ فیلڈ میں جانے والے وارڈنز کو خصوصی طور پر بریف کریں کہ وہ دوران ڈیوٹی شہریوں کی راہنمائی کریں ،امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی کامیابی کیلئے بھی بھرپور محنت کریں ۔

انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکو ک گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ضلع پولیس کی معاونت سے افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے انکے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ ڈی اوزکو کہا کہ ٹریفک سیکٹرز آنے والے شہریوں سے انتہائی خوشگوار رویہ اپناتے ہوئے انکی بھرپور مدد اور راہنمائی کریں،شہریوں سے شائستہ رویہ نہ اپنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی آفیسرز سیکٹرکے ریکارڈ کو مکمل رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی اور بیٹھنے کیلئے ہوادار جگہ کا مناسب بندوبست رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کے سلسلے میں ٹریفک سیکٹر آنے والے شہریوں سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے کام کے متعلقہ ہر ممکن راہنمائی کریں۔انہوں نے کہا کہ سیکٹرکا ریکارڈ نا مکمل ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی ،اگر کسی اہلکار کے خلاف شہریوں سے ناروا سلوک کی شکایت موصول ہوئی تو اس سے ہرگز رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :