رمضان رحمتوں ،برکتوں کا مہینہ ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ ،نسل ،مذہب سے بالاتر ہو کر مزدوروں کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے ،چودھری محمد یاسین

جمعہ 24 جون 2016 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے سی ڈی اے مرکزی چیئرمین آفس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک ،سینیٹر طلحہ محمود،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ ،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلٰی زمرد خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ عمران اشرف ،چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد ،انجم عقیل خان ،ملک شکیل اعوان ،پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی سٹی صدرسردار نسیم، ڈاکٹر جمال ناصر ،جہانگیر مغل،معروف صحافی خوشنود علی خان ،سردار خان نیازی ،بیرسٹر عمار خوشنود ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاوری،چیئرمین خالد جاوید ،خالد چوہدری ،عبدالوحید شیخ ،چیئرمین مینارٹی افیئرز چوہدری اشرف فرزند ،سابق ممبر انجینئرنگ سید ابرارشاہ ،ممبر انوائرمنٹ سید مصطفین کاظمی ،سابقہ ڈپٹی ڈی جی منصور احمد خان ،راحیل بھٹی ،سی ڈی اے بورڈ ممبران عامر علی احمد ،ثناء اﷲ امان ،تاجر رہنماء اجمل بلوچ ،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے چوہدری اقبال ،یوسی چیئرمینز راجہ شیراز کیانی ،چوہدری اﷲ دتہ ،عبدالستار،فرمان مغل ،چوہدری منظور آف ترلائی ،چوہدری اشرف آف ترنول ،امجد ایوب ،طارق چوہدری ،ملک ظفر،92نیوز چینل کے محسن رضا ،بابر گورسی ،چوہدری اسلم ،مزدور رہنماء ٹکا خان ، چوہدری شریف ،محمد اکرم بھٹی ،چوہدری ندیم ،چوہدری غلام رسول ،جاوید بلوچ ،ملک فتح محمد ،شبیر اعوان ،اقلیم خان،ملک شمیض اعوان ،اہل سنت و الجماعت کے مولانا عبدالغنی نقشبندی ،قاری عبید احمد ستی ،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی سمیت سیاسی رہنماؤں ،سویٹ ہومز کے بچوں ،اسلام آبا دچیمبر کے نمائندگان ،تاجر رہنماؤں ،علمائے کرام ،مزدور تنظیموں کے قائدین ،معززین فیڈرل ایریا ،سول سوسائٹی ،سی ڈی اے مزدوروں اور معزز شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے تمام معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر مزدوروں کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے ، ہماری افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ،ہم ان تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی اور بقاء کی خاطر قربانیاں دی ہیں ،اس موقع پر عبدالستار ایدھی کی صحت یابی اور معروف قوال امجد فرید صابری کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :