پنجاب سول سیکرٹریٹ کے 20سپر نٹنڈینس ،20پرائیویٹ سیکرٹریز کی پی ایم ایس سیکشن آفیسر کے عہدے پر ترقی

جمعہ 24 جون 2016 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے 20سپر نٹنڈینس اور 20پرائیویٹ سیکرٹریز کو پی ایم ایس سیکشن آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے 20سپر نٹنڈیٹس اور پرائیوٹ سیکرٹریز کو بطور پی ایم ایس گریڈ(17)میں سیکشن آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جو کہ ایک سال کرنٹ چارج کی بنیاد پر ہو گی جو کہ بعدازں ریگولر شمار کی جائے گی۔

ترقی پانے والوں میں۔

(جاری ہے)

محمد ناصر ،عبدالقادر ،محمد ایوب خاں ،محمد اکرم ،مکرم مجیب،منظور احمد محمد افضل خاں ،اصغر علی ،جاوید حسین، سعید احمد ،اعجازاحمد صابر ،آصف کریم قریشی ،خالد احمد ،مختار احمد ،اختر جاوید خان ،محسن عظیم ، سابقہ صدر ملک اعجاز احمد ،محمد شاید ،انجم حفیظ ،محمد حسنین اجمل ،محمد ایوب ،مشتاق احمد ،محمد اکرم آسی ، محمد انور ،محمد جمیل ،محمد فاروق ،محمد طارق ،حافط فاروق احمد ،محمد اختر حسین ،عبدالمجید ،محمد اجمل بٹ ،محمد عرفان ،محمد الطاف ، محمد نواز ،محمد اسلم ،محمد ارشد خان ،محمد شکیل شامل ہیں ۔ایسوسی ایشن نے ترقی پانے والے تمام آفیسر وں کو مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :