پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے خلاف نا اہلی کاریفرنس دائر کیا ہے توفیصلہ برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھے‘پرویز ملک

پنجاب میں70ہزار نئے ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے، 2018ء تک پنجاب کی ہر یونین کونسل میں سکول ہوگا‘ رکن اسمبلی

جمعہ 24 جون 2016 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے تو اپنے اندرفیصلہ برداشت کرنے کی ہمت بھی پیدا کرے، ،2018 ء تک پنجاب میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہوگا،یہ بین الاقوامی ادارے بتا رہے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری90فیصد سے زائد جبکہ طلباء کی ن96فیصد سے زائد رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت5ہزار سکولوں میں سولر لگا رہی ہے جبکہ ایک کروڑ25لاکھ بچے اب تک سکولوں میں آچکے ہیں اور طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرتعلیمی داراوں میں36ہزار نئے کلاس رومز کی تعمیر بھی اسی سال کی جا رہی ہے،70ہزار نئے ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018ء تک پنجاب کی ہر یونین کونسل میں ایک پرائمری سکول لڑکیوں کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا ایشو اپنی موت آپ مر چکا ہے،سی پیک منصوبہ روکنے کے لئے ’’آف شور کمپنی‘‘ کا ڈرامہ رچایا گیا لیکن جب مخالفین کا آف شور کمپنی میں نام آنے کے حوالے سے اپنا راز فاش ہوا تو ان کے پاس کیا اخلاقی جواز باقی رہ جاتا ہے، وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، ۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) شفاف احتساب چاہتی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات اور خود کو بچانے میں لگی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین عوامی فلاح و بہبود‘ معاشی ترقی اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام جبکہ اپوزیشن ملک میں انتشار اور افراتفری ک غیر ملکی ایجنڈے پر گامز ن ہے،۔نیا بجٹ بھی انہی ترجیحات اور پالیسیوں کے حصول کی طرف ایک قدم ہے۔حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں پانچ لاکھ رروز گار کے مواقع پیدا ہوں گے،مسلم لیگ (ن) کا بجٹ غریب عوام کی خدمت اور پنجاب کی ترقی کے مقدس عہد نامے کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا عوام کو گمراہ کن حقائق بتانا ہے۔