اراکین اسمبلی کا کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے عظیم الشان زرعی پیکیج پرشہبازشریف کو خراج تحسین

جمعہ 24 جون 2016 18:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کاشتکاروں کی فلاح وبہبوداورزراعت کی ترقی کے لئے عظیم الشان زرعی پیکیج دینے پر وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر کے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کے دل جیت لئے ہیں ، شہبازشریف کے زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسان دوست وزیراعلیٰ ہیں اور انہیں کسانوں کا مفاد بے حد عزیز ہے۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف صوبے کی تاریخ کے پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہو ں نے چھوٹے کاشتکار کی فلاح کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے زرعی شعبے کی ترقی اور کسان کی حالت زار بدلنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کی زراعت ترقی کرے گی اور کسان خوشحال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :