وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اوکاڑہ میں اغوا کے بعد طالب علم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعہ 24 جون 2016 18:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کے علاقہ املی موتی میں پہلی جماعت کے طالب علم کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ معصوم بچے کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے مقتول بچے کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :