وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے یو ایم ٹی کے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے بارے میں انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی

معین منظور کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی،انکوائری رپورٹ

جمعہ 24 جون 2016 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم معین منظور کے جاں بحق ہونے کے بارے میں اپنی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پیش کردی ہے۔ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین عرفان علی کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق یوایم ٹی کے طالب علم معین منظور کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ واقعہ کے وقت یونیورسٹی میں ایمرجنسی کیئر کی سہولت دستیاب نہ تھی۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اورسیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اورنجی یونیورسٹیوں میں ہنگامی میڈیکل کیئر کی دستیابی کے حوالے سے سی ایم آئی ٹی کی سفارشات پر عملدر آمد کا جائزہ لیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہمی میں سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران یونیورسٹیوں کی تدریسی ضروریات کے مطابق عملی اقدامات تجویز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :