Live Updates

موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریکیں بے وقت کی راگنی ہے، پی ٹی آئی کو بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہئے ،عید سے قبل وزیراعظم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا،ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ( ن) کی حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بین الاقوامی سازش کے تحت کراچی کے امن کو تباہ کیا جارہا ہے،امجد صابری کا قتل ظلم و بربریت کی بد ترین مثال اور قومی سانحہ ہے ،گوادر بندر گاہ کو انٹر نیشنل روٹ دیکر حکومت سی پیک منصوبے کے زرعی دنیا سے ملانا چاہتی ہے ،سی پیک منصوبہ پاکستان میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 جون 2016 18:21

ٹیکسلا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریکیں بے وقت کی راگنی ہے، پی ٹی آئی کو بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہئے ،عید سے قبل نواز شریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا،ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ( ن) کی حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بین الاقوامی سازش کے تحت کراچی کے امن کو تباہ کیا جارہا ہے،امجد صابری قوال سچے عاشق رسول تھے انکا کا قتل ظلم و بربریت کی بد ترین مثال اور قومی سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،گوادر بندر گاہ کو انٹر نیشنل روٹ دیکر حکومت سی پیک منصوبے کے زرعی دنیا سے ملانا چاہتی ہے ،سی پیک منصوبہ پاکستان میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو ہلز ویو ہاوسنگ پروجیکٹ کے منتظمین چیف ایگز یکٹیو ہلز ویو ٹیکسلا عرفان ، شیراز احمد شیرازی کی جانب سے دیئے گئے افطار و ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔وفاقی وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مثال کھسیانی بلی کھمبہ نوچے والا ہے ابھی تین سال گزر گئے عمران خان جو سڑکوں پرا ٓنے کی کال دیتے ہیں ان سے کوئی پوچھے کہ اس تین سال کے عرصہ میں بلدیات، کنیٹ بورڈ سمیت ضمنی الیکشن کتنے جیتے انھوں نے اب بھی انھیں اپنی حیثیت کا اندازہ نہیں ہوا ، انکا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے بیس کروڑ عوام کے ساتھ سازش ہورہی ہے جب عوام نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو پانچ سال کا منڈیٹ دیا تو کوئی کون ہوتا ہے کہ جو عوام کے فیصلوں کے برخلاف سازش کرے، انھو ں نے کہا کہ دو سال کا وقت باقی ہے جمہوری انداز اپنائیں،الیکشن میں عوام سے رجوع کریں اگر عوام نے پسند کیا تو وہ کامیاب کریں گے وگرنہ جسے عوام چاہیں گے وہی اقتدار حاصل کرے گا ،انھوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھرنوں کی کال کو بے وقت کی راگنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہم نے کسی قسم کے روڑے نہیں اٹکائے اور حکومت کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کاپورا موقع فراہم کیا ،اب پیپلز پارٹی سمیت تمام جمہوری قوتوں کو بھی اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ جمہوریت کو عدم استحکام کی جانب دکھیلنے سے نقصان ملک اور اس کے عوام کا ہی ہوگا،بلاول ، عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوں یہ انکا جمہوری حق ہے،تاہم پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کا انھیں کوئی حق نہیں،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شیراز احمد شیرازی، کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، تقریب میں نقابت کتے فرائض محمدد علی نقی ادا کر رہے تھے،قبل ازیں چیف ایگزیکٹیو عرفان نے ہلز ویو ہاوسنگ پروجیکٹ کے متعلق تفصیلات بیان کیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات