وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا معروف قوال امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جمعہ 24 جون 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے معروف قوال امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار معروف قوال امجد صابری مرحوم کے گھر گئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سینیٹر نہال ہاشمی بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ تھے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے امجد صابری کے قتل پر اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا ، وزیر خزانہ نے امجد صابری کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :