امجد صابری کی شہادت سے بہت بڑا نقصان ہوا،میں سمجھتا ہوں ان کے قاتل بچ نہیں سکتے ،امید ہے قاتلوں کو جلد پکڑ کر سخت سزادی جائے گی، امن وامان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی امجد صابری کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو

جمعہ 24 جون 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ معروف قوال امجد صابری کی شہادت سے بہت بڑا نقصان ہواہے،میں سمجھتا ہوں امجد صابری کے قاتل بچ نہیں سکتے اورامید ہے قاتلوں کو جلد ازجلد پکڑ کر سخت سزادی جائے گی،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان قائم کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کوپیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجدصابری کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے امجد صابری کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی،انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ امجد صابری کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاکہ امجد صابری کی شہادت سے بہت بڑا نقصان ہواہے،ہمیں سمجھتا ہوں امجد صابری کے قاتل بچ نہیں سکتے اورامید ہے قاتلوں کو جلد ازجلد پکڑ کر سخت سزادی جائے گی،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان قائم کرے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ بہت بڑا چیلنج ہے امجد صابری نے دین و اسلام کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔