وزیراعظم کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

دہشتگردوں کی بہیمانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں،ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں، نوازشریف

جمعہ 24 جون 2016 18:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ می مزمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بہیمانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں،ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کی بیہمانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں،ملک سے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اورجاں بحق افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔