وزیراعظم کے خلاف اثاثے چھپانے پر الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا ، الیکشن کمیشن نے کاروائی نہ کی تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ٹی او آرز کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں،حکومت ٹی او آرز پر نہ مانی تو سڑکوں پر آئیں گے، مدرسوں کے خلاف بیان پر وزیر اطلاعات کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے، مدرسوں میں 22لاکھ طلباء زیر تعلیم ہیں، سب کو دہشت گرد کیسے کہا جا سکتا ہے، دارالعلوم حقانیہ کو فنڈزمجھ سے پوچھ کر نہیں دیئے گئے ، خیبرپختونخوا حکومت نے دیئے وہی جواب دے گی،کرپشن کے خلاف احتجاج کے باعث پارٹی کو منظم رکھنے کیلئے الیکشن ملتوی کئے ،برطانوی وزیراعظم نے عوامی ریفرنڈم پر اخلاقی جرات کے تحت استعفیٰ دیا،پاکستان میں یہاں بادشاہت ہے،کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود مریم نواز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھتی ہیں، وزیراعظم صحت مند ہیں ، گلدستہ بھیجا ،تیمارداری کیلئے جانے کی ضرورت نہیں،اگر وہ پاکستان کے کسی ہسپتال میں زیر علاج ہوتے تو ضرور عیادت کرتا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بنی گالا میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 24 جون 2016 18:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اثاثے چھپانے پر الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا ہے، اگر الیکشن کمیشن نے کاروائی نہ کی تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،مدرسوں کے خلاف بیان دینے پر پرویز رشید کے خلاف کیس ہونا چاہیے، مدرسوں میں 22لاکھ طلباء زیر تعلیم ہیں، سب کو دہشت گرد کیسے کہا جا سکتا ہے، دارالعلوم حقانیہ کو فنڈزمجھ سے پوچھ کر نہیں دیئے گئے، خیبرپختونخوا حکومت نے دیئے، وہی پریس کانفرنس کر کے اس کا جواب دے گی،ٹی او آرز کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں،حکومت ٹی او آرز پر نہ مانی تو سڑکوں پر آئیں گے،کرپشن کے خلاف احتجاج کے باعث پارٹی کو منظم رکھنے کیلئے الیکشن ملتوی کئے،پارٹی میں نیا سیٹ اپ بنا رہے ہیں،برطانوی وزیراعظم نے عوامی ریفرنڈم پر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کیالیکن یہاں بادشاہت ہے،کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود مریم نواز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھتی ہیں ، وزیراعظم صحت مند ہیں ،تیمارداری کیلئے جانے کی ضرورت نہیں،اگر وہ پاکستان کے کسی ہسپتال میں زیر علاج ہوتے تو ضرور ان کی عیادت کرتا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.