46جرائم پیشہ افراد گرفتار،منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

جمعہ 24 جون 2016 18:03

ملتان۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 46افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد رمضان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان شاہد علی اور نور محمد کے قبضہ سے 20لیٹر شراب اور 20بوتل ووڈوکا، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم شبیر کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، ملزم مختار احمد کے قبضہ سے 10لیٹر شراب اور ملزم محمد الیاس کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم مقصود کے قبضہ سے 240لیٹر شراب ،ملزم شکیل احمد کے قبضہ سے 60لیٹر شراب، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم ساجد کے قبضہ سے 1450گرام چرس ، پولیس تھانہ بی۔

زیڈ نے ملزم یونس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب، ملزم شہباز کے قبضہ سے 25لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم نذر عباس کے قبضہ سے 35لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیوملتان نے ملزم عرفان کے قبضہ سے 5لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم رمضان کے قبضہ سے 1025گرام چرس، ملزم احمد رضا کے قبضہ سے 20لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے 140گرام چرس ،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم ساجد کے قبضہ سے 1عدد پسٹل، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم بلال کے قبضہ سے 01عدد رپیٹر ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم دانش کے قبضہ سے 1عدد پسٹل ،ملزم علی رضا کے قبضہ سے 1عدد پسٹل، ملزم قاسم کے قبضہ سے رائفل 9 ایم ایم جبکہ وسیم کے قبضہ سے 1عدد پسٹل برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ملتان پولیس نے 24 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے4کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ20ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سے17اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران149نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں401نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے123موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :