مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 7 حریت پسند شہید ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 17:59

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 7 حریت پسند ..

سری نگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 7 حریت پسند شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی فوج نے حریت پسندوں کو کپواڑہ کے علاقوں دھوبیوان کھڑہاما، دَراگ ملا اور دڑ بالا میں گزشتہ روز سے جاری فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کیا، جبکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔

ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا کہ حریت پسند نوجوان دہشت گرد تھے، جو فوجی دستوں سے تصادم میں مارے گئے۔

(جاری ہے)

حریت پسند نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ودڑ بالا کے علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ہندوستانی فوج کے خلاف زبردستی مظاہرہ کیا، جنہیں منتشر کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔اس سے قبل اپریل میں بھی ہندوستانی فوج نے سرکاری کالج کے طالب علم نعیم بھٹ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

کشمیری نوجوان اس وقت ہلاک ہوا، جب ہندوستانی فوج نے علاقے کی ایک لڑکی کی عصمت دری کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل ہجوم پر بندوق کے منہ کھول دیئے۔دوسری جانب جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر زیر حراست لینے پر سری نگر کے علاقے میسومہ میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔