سپریم کورٹ کا نجی کمپنیوں کی کھاد کے کیمیائی تجزیہ کا حکم

حکومت نے عوام کے پیسہ کی تقسیم میں بہت فراخدلی دکھائی ، حکومت سمجھتی ہے کہ اس کی بادشاہت ہے ٗجسٹس فائز عیسیٰ

جمعہ 24 جون 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرنے کا حکم دیدیا جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے پیسہ کی تقسیم میں بہت فراخدلی دکھائی ، حکومت سمجھتی ہے کہ اس کی بادشاہت ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کسان کیاد سبسڈی پیکج توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نجی کیاد کمپنی کی سبسڈی کی مد میں معاونت کرنے اور آئندہ کیلئے تمام نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہ اکہ آئندہ کیمیائی تجزیہ پشاور ، لاہور اور کراچی کی لیبارٹری سے کرایا جائے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ سبسڈی کے معاملے پر حکومت نے عوام کے پیسہ کی تقسیم میں بہت فراخدلی دکھائی ۔ حکومت نے اپنے انداز پر غور نہیں کیا ، حکومت سمجھتی ہے کہ اس کی بادشاہت ہے ، سبسڈی کا پیسہ حکومت کا نہیں ، عوام کا ہے ، حکومت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کا ڈیڑھ ارب سبسڈی کی مد میں تقسیم کرنا توہین عدالت ہے ۔ عدالت نے نجی کھاد کمپنی کی درخواست نمٹا دی ۔

متعلقہ عنوان :