Live Updates

عمران خان مستقبل میں مریم نواز کا مقابلہ میڈیا کی بجائے میدان میں کریں۔پرویزرشید

بلاول بھٹو کا جیالا بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،جو خود نااہل ہیں وہ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست دے رہے ہیں،عمران خان مکمل علاج کیلئے جولائی 2013ء میں برطانیہ گئے۔وفاقی وزیراطلاعات کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 17:40

عمران خان مستقبل میں مریم نواز کا مقابلہ میڈیا کی بجائے میدان میں کریں۔پرویزرشید

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلاول بھٹو کا جیالا بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،جو خود نااہل ہیں وہ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست دے رہے ہیں،عمران خان مکمل علاج کیلئے جولائی 2013ء میں برطانیہ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ مدرسہ حقانیہ کو فنڈنگ سے لاعلمی عمران خان کا دوہرا معیار ہے۔

عمران خان نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ انہیں اب سچ بھی یاد نہیں ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے 2013ء میں شوکت خانم سے صرف طبی امداد لی۔عمران خان مکمل علاج کیلئے جولائی 2013ء میں برطانیہ گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مستقبل میں مریم نواز کا مقابلہ میڈیا کی بجائے میدان میں کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات