بے نظیر ائیر پورٹ ،منشیات سمگل کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

جمعہ 24 جون 2016 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام اباد میں کسٹم کے اہلکاروں نے کارروائی کر کے منشیات اسمگل کی کوشش کو ناکام بنا کر ملزم احمد فراز کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ اسلام آباد بے نظیر ایئر پورٹ میں کسٹم اہلکاروں نے اسلام آباد سے بارسلونا (سپین) جانے والے مسافر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم احمد فراز کے جوتوں میں چھپائی گئی ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کسٹم اہلکاروں نے ملزم کو منشیات سمیت تحویل میں لے کے مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :