دبئی: دس میں ایک شہری کریڈٹ کارڈ کے فراڈ کا شکار ہو تا ہے

جمعہ 24 جون 2016 17:40

دبئی: دس میں ایک شہری کریڈٹ کارڈ کے فراڈ کا شکار ہو تا ہے

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): دبئی اکنامک ڈیویلپمنٹ (ڈی ای ڈی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ دبئی میں ہر دس میں سے ایک فرد کریڈٹ کارڈ فراڈ کا شکار ہو جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق متعدد افراد نے پچھلے عرصے میں اپنے مطلعقہ بنکوں سے رابطہ کر کے بتایا ہے کہ ان کے کریڈٹ کارڈ سے رقم بغیر بتائے ٹرانسفر ہو گئی ہے ۔ اکثر افراد کے اکاونٹ سے اچھی خاصی رقم نکالی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی ای ڈی نے پچھلے ہفتے سے متحدہ عرب امارات کارڈ سکیورٹی ویک کا انعقاد کیا تھا ۔جس میں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے افراد کو اس فراڈ سے بچنے اور مطلعقہ بنک سے فوری رجوع کرنے کا کہا گیا تھا۔ مہم میں کریڈٹ کارڈ ہولڈر ز کو کہا گیا ہے کہ وہ بلاوجہ کسی بھی ویب سائٹ پر اپنے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات فراہم نہ کریں ورنہ ان کے اکاونٹ سے رقم چرائی جا سکتی ہے۔605کریڈٹ کار ڈ استعمال کرنے والے افرا دمیں سے 50نے کہا کہ ان کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات چوری ہو گئی ہیں.