برآمدات کو سہارا دینے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں، میاں زاہد حسین

جمعہ 24 جون 2016 17:11

اسلام آباد ۔ 24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ برآمدات کو سہارا دینے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں۔ اس سلسلہ میں چند ممالک پر مشتمل بر اعظم افریقہ کو خصوصی توجہ دی جائے جس کا مجموعی جی ڈی پی 2.3 کھرب ڈالر ہے۔ چین، بھارت اور کئی دیگر ممالک افریقی منڈی میں تیزی سے قدم جما رہے ہیں اس لئے پاکستان بھی پیچھے نہ رہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ نائیجر، برکینا فاسو، مالی، چاڈ، سینٹرل افریقن ری پبلک، جنوبی سوڈان اور یوگینڈا جیسے لینڈ لاکڈ ممالک جنکی مجموعی آبادی بیس کروڑ سے زیادہ ہے سے تجارت بڑھانے کو خصوصی توجہ دیں۔ اس کے علاوہ وہ ممالک جن کے پاس بندرگاہ کی سہولت موجود ہے سے بھی تعلقات بڑھائے جائیں تاکہ ان سے تجارت بڑھائی جا سکے اور انکے راستے زمین بند ممالک سے تجارت کی جائے۔

(جاری ہے)

افریقی ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانی مصنوعات کے ڈسپلے سینٹر بنائے جائیں ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے لیبیا، ٹوگو اور برکینا فاسو کیلئے پاکستان کے سفیر جنرل جاوید ضیاء کے گرانقدر تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔ واضح رہے کہ افریقہ کی شرح نمو 4 فیصد سے زیادہ ہے مگر اسکی مجموعی تجارت کا عالمی تجارت میں حصہ صرف 2 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :