سائنس و ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

جمعہ 24 جون 2016 17:11

اسلام آباد ۔ 24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،اور اعلی تعلیم کا فرو غ اور تعلیمی نظام کی ترویج ہی ایک مربوط اور مضبوط ریسرچ کلچر کے قیام میں مدد دے سکتی ہے۔

اگر ہم ترقی کی دور میں دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی نئی نسل کو ریسرچ میں مکمل تعاون اور حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پانچویں نمایاں ریسرچ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اعلی تعلیم اور بالخصوص ریسرچ کے رجحان کو فروغ دینے کیلے ایچ ای سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے و فاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ آج کے محقیقین کو اپنی پوری دیانت و محنت کے ساتھ ملکی اور عوامی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ایچ ای سی اس طر ح کے حوصلہ افزاء ایوار ڈ اور سکالر شپ پروگرام فراہم کر کے بہت اچھا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے کہا کہ صنعتی اور معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ریسرچ کو ضرورت کی بنیا د پر تشکیل دیا جائے اور اس کیلیے انہوں نے اپنی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ایچ ای سی کو دعوت دی کہ وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر چیمبر آ ف کامرس کا دورہ کریں۔ وہاں سے ان کے مسائل کی نشاندہی اور پھر نئے آنیوالے ریسرچرز کو کہ فریضہ سونپیں کہ وہ جدید سائنسی طریقہ کا رکو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے صنعتی و معاشی مسائل کو حل تلاش کریں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی رانا تنویر حسین نے تمام ایوارڈ یافتہ سکالرز اور ریسرچرز کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :