شارجہ:پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے آتش بازی کا سامان بیچنے پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 24 جون 2016 17:06

شارجہ:پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے آتش بازی کا سامان بیچنے پر پابندی ..

شارجہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): شارجہ پولیس نے شہریوں کے سوشل میڈیا پر سامان بیچنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ پولیس نے احکامات جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے شہری سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آتش بازی کے سامان کی خرید وفروخت مت کریں ۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شارجہ میں اکثر آگ لگنے کے واقعات میں آتش بازی کے سامان کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

بچے یا نوجوان آتش بازی کا سامان گھر کے سٹور میں کہیں چھپا دیتے ہیں ۔ اوراکثر گرمی کے موسم میں حدت ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھتی ہے ۔ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ آتش بازی کا ساما ن لینے سے پہلے اس کے حفاظتی انتظامات کر لیں ۔ا ور حکومت کی طرف سے منظور کردہ دوکانوں سے ہی آتش بازی کا سامان خریدیں ۔ غیر قانونی دوکانوں سے سامان نہ خریدیں۔