مون سون کی بارشوں سے ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافے کا امکان
تمام متعلقہ محکمے عید کی چھٹیوں کے دوران ڈینگی سرویلنس کے لئے خصوصی پلان تیار کریں ‘خواجہ سلمان رفیق
جمعہ 24 جون 2016 17:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے تما م متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ڈینگی سرویلنس کے لئے خصوصی پلان تیار کریں اور افسران و سٹاف کی ڈیوٹیا ں روٹیشن میں لگائی جائیں ،مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافے کا امکان ہے جسے کنٹرول کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو سخت محنت سے کام کرنا ہو گا ۔
انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کی صدارت کرت ہو ئے کہی اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سینئر افسران کے علاوہ گو جرانوالہ ،فیصل آباد ، راولپنڈی اور ملتان کے کمشنرز اور ڈی سی اوز نے شرکت کی ۔ ڈی سی او شیخوپورہ بھی اجلاس میں مو جود تھے ۔(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فیاض بٹ نے صوبے میں ڈینگی کی صورت حال بارے بریفنگ دی ۔
محکمہ موسمیات کے نمائندے نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مون سون سیزن کا آغاز ہو رہا ہے اور بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔ انچارج چیف منسٹرڈینگی ریسرچ سیل پروفیسر وسیم اکرم نے ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہسپتالوں کی انتظامیہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے پلان تیار کریں۔مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.