کراچی ،تاجرسے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 24 جون 2016 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) تاجرسے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کاشف کوجمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو زمان ٹاؤن پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں پولیس نے بتایا کہ ملزم نے تاجرسے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور دوسرے کے نام سے رجسٹرڈ سم کا بھی غلط استعمال کیا۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم کاشف کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔۔

متعلقہ عنوان :