سیاسی جماعت سے وابستہ ملزم ذیشان کورینجرزنے 90روز پورے ہونے پر سچل پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 24 جون 2016 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) سیاسی جماعت سے وابستہ ملزم ذیشان کورینجرزنے 90روز پورے ہونے پر سچل پولیس کے حوالے کردیاہے۔سچل پولیس نے جمعہ کوانسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو ملزم کوپیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ذیشان سندھ میڈیکل یو نیورسٹی میں ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر گریڈ 18 کے افسر ہیں ۔ملزم پر پولیس مقابلہ کا کیس درج ہے۔ملزم ذیشان 90 روز رینجرز کی تحویل میں تھے۔90 روز مکمل ہونے پر رینجرز نے ملزم کو گزشتہ روزسچل پولیس کے حوالے کیاہے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم پر 2014میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج ہے۔