سندھ حکومت نے امجد صابری کےقاتلوں کی نشاندہی پر 50 لاکھ انعام کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جون 2016 16:57

سندھ حکومت نے امجد صابری کےقاتلوں کی نشاندہی پر 50 لاکھ انعام کا اعلان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء) : سندھ حکومت نے معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی نشاندہی پر انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے امجد صابری کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے کو 50 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امجد صابری قتل کیس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے قتل کی تحقیقات میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا ا رہا ہے۔ یاد رہے کہ امجد صابری کو دو روز قبل لیاقت آباد نمبر 10 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :