مسقط: عمان میں غیر قانونی داخل ہونے والے38افراد گرفتار

جمعہ 24 جون 2016 16:50

مسقط: عمان میں غیر قانونی داخل ہونے والے38افراد گرفتار

مسقط:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): عمان رائل پولیس نے عمان کی حدود میں غیر قانونی داخل ہونے والے 38 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ رائل پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں عمان کے نواحی علاقوں میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جو ملازمت کی غرض سے عمان میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان غیر قانونی افراد کی وجہ سے سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور ان افراد میں سے متعدد چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بھی پائے گئے ہیں۔عمان رائل پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے افراد کے بارے میں فوراََ اطلاع دیں ۔ اور ایسے افراد کو کسی بھی صورت رہائش کی سہولت نہ دیں ۔ جو کوئی بھی ان افراد کو رہائش یا کسی بھی قسم کی سہولت دے گا ۔اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔