دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، اقتصادی راہداری خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔صدرممنون حسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 16:50

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

تاشقند(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، اقتصادی راہداری خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ±پرعزم ہے اور وہ اسے ہر صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔

صدر ممنون حسین نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

راہداری منصوبہ خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی اہم ہے ، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان تنظیم کے مقاصد ، اصول و ضوابط کی بھرپور تائید کرتا ہے۔صدرِپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم سے قومی زبان اردو میں خطاب کیا-انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کا مستقبل تبدیل کردے گی۔

صدر ممنون کا کہنا تھا کہ پاکستان نےخطے میں امن امان، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بے شمارقربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے اوران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرنے والی تنظیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی اور اس کے مکمل ہونے سے خوشحالی کا نیا آغاز ہوگا۔صدر ممنون حسین نے پہلی بار کسی بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی قومی زبان ”اردو“ میں خطاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :