مقتول امجد صابری قوال کی بیوہ کی طبیعت خراب ہو گئی، ہسپتال منتقل

جمعہ 24 جون 2016 16:49

مقتول امجد صابری قوال کی بیوہ کی طبیعت خراب ہو گئی، ہسپتال منتقل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کی بیوہ کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امجد صابری کے اہل خانہ بالخصوص ان کے بچے اور بیوہ شدید صدمے کا شکار ہیں اور ان کے قتل کی خبرسننے کے بعدسے اب تک وہ بے چینی کے عالم میں ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کے بچوں اور بیوہ کو اب تک یقین ہی نہیں آیا کہ امجد صابری اب اس دنیا میں نہیں رہے۔اسی صدمے اور دباؤ کے باعث امجد صابری کی بیوی کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :