حساس اداروں کی کاروائی:منظور آباد کے علاقے سے افغان جاسوس گرفتار

افغان جاسوس ٹیکسلا میں سبزی فروش کے روپ میں رہائش پذیر تھا،قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈاور اہم دستاویز برآمد،ملزم کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 16:49

ٹیکسلا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء):حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے منظور آباد کے علاقے سے افغان جاسوس کو گرفتار کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے ٹیکسلا کے علاقے منظور آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جہاں سے افغان جاسوس کو گرفتار کرلیا،ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا افغان جاسوس ٹیکسلا میں سبزی فروش کے روپ میں رہائش پزیر تھا جس کے قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈ سمیت اہم دستاویز بھی برآمد ہوئے جاسوس ٹیکسلا میں سبزی فروش کا کام کرتا ہے تاہم اس کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔