مقبوضہ کشمیر میں علماء کرام نے جدید موبائل وین متعارف کروادی

موبائل وین مختلف ڈیجیٹل فارمیٹ میں گلی گلی قرآن پاک کی تعلیم لوگوں تک پہنچائے گی۔میڈیا ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 16:46

مقبوضہ کشمیر میں علماء کرام نے جدید موبائل وین متعارف کروادی

سری نگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء) :مقبوضہ کشمیر میں علماء کرام نے جدید موبائل وین متعارف کروادی،وین مختلف ڈیجیٹل فارمیٹ میں گلی گلی قرآن پاک کی تعلیم لوگوں تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برکتوں اور رحمتوں والے مہینے میں قرآن مجید کی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کروانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جدید طریقہ نکالا گیا۔ گلی گلی رواں دواں جدید موبائل وین پر لگی سکرین پر قرآن پاک کی آیات چلائی گئی۔ لوگوں کے سوالات کا جواب دینے کیلئے علماء کرام بھی وین کے ساتھ موجود ہوتے ہیں