چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات ،وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

جمعہ 24 جون 2016 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے سندھ ہائی کورٹ میں ان کے چیمبرمیں اویس شاہ کے اغوا کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیرخزانہ نے چیف جسٹس سے ان کے بیٹے کے اغواء پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم کی ہدایت پرہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے کہاکہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ بہت جلد اغوا کار قانون کی گرفت میں ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے چیف جسٹس کووزیراعظم کا پیغام بھی پہنچایا۔