قائمقام صدر میاں رضا ربانی نے فنانس بل کی منظوری دے دی

جمعہ 24 جون 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) قائمقام صدر میاں رضا ربانی نے فنانس بل 2016-17 کی منظوری دے دی، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فنانس بل 2016-17 سے متعلق سفارشات صدر کو بھجوائی گئی تھیں، فنانس بل 2016-17 یکم جولائی سے لاگو ہو گا جبکہ زراعت کے شعبہ میں دی گئی مراعات آج سے نافذ ہو جائیں گی۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فنانس ایکٹ 2016-17سے متعلق سفارشات بھجوائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے خزانے کی ترمیمی ضوابط 2016-17 کی سفارشات بھی صدرکو بھیجی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے سفارشات صدر کی منظوری کیلئے بھیجی تھیں، قائمقام صدر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات موصول ہونے کے بعد فنانس بل 2016-17 پر دستخط کر دیئے جس کے بعد بل یکم جولائی سے لاگو ہوں جائے گا جبکہ زراعت کے شعبہ میں دی گئی مراعات دستخط کے فوری بعد سے لاگو ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :